صبح نشور
معنی
١ - صبحِ محشر، روزِ قیامت۔ "عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ایسا لگتا تھا کہ صبح نشور آواز سن کر خاک کے ذروں میں قوتِ پرواز آگئی ہے۔" ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ١٥٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی میں اسم ظرف زماں 'صُبح' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی سے مشتق اسم مجرد 'نشور' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "بالِ جبریل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - صبحِ محشر، روزِ قیامت۔ "عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ایسا لگتا تھا کہ صبح نشور آواز سن کر خاک کے ذروں میں قوتِ پرواز آگئی ہے۔" ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ١٥٧ )